محرکات: لوگوں میں مختلف وجوہات سے دوسرے ملک میں نقل مکانی کرنے کی ترغیب یا خواہش ہوتی ہے، جیسے اعلی معیار کی تعلیم اور تربیت تک رسائی حاصل کرنا جو ان کے پیدائشی ملک میں دستیاب نہیں ہیں۔ یا زیادہ آمدنی والے ممالک میں ملازمت کے مواقع تلاش کرنا۔ اپنے لئے بہتر معیار زندگی بنانا، خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوبارہ ملنا، اور دیگر معاملات میں سیاسی یا معاشی عدم استحکام یا اکثر قدرتی آفات سے بچنے کیلئے۔ جب آپ ایک سے دوسرے ملک ہجرت کا فیصلہ کرتے ہیں، آپ کو ہمیشہ محفوظ اور قانونی راستے تلاش کرناچاہئے جو آپ کو اچھی زندگی گزارنے کے آپ کے مقصد کو پورا ہونے کا موقع دے اور آپ کو سفر کے دوران اور منزل پر پہنچنے کے بعد خطرات سے محفوظ رکھے۔

عملی تفصیلات:

اگر آپ اپنی زندگی بدلنے کیلئے کسی دوسرے ملک جانے کے فیصلے پر عمل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ کو ان رکاوٹوں اور مشکلات پر غور کرنا ضروری ہے جن کا سامنا بہت سے مہاجرین کو کرنا ہے۔ کچھ عام مشکلات جن کا مہاجرین کو اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے: مثلا امیگریشن کے مسائل جیسے ویزا کی ضرورت، رہائش اور ورک پرمٹ حاصل کرنا۔

نئی ثقافت، مقامی رسم و رواج اور سماجی اصول اپنانا۔ 
زبان کی رکاوٹوں کی وجہ سے مواصلات میں مشکلات۔ 
مناسب ملازمت تلاش کرنا، ڈپلوموں کی پہچان۔ 
رہائش تلاش کرنا۔ 
حفظانِ صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کرنا۔ 
گھر والوں اور رشتے داروں کو پیچھے چھوڑنا۔ 
نئے ماحول میں سوشل نیٹ ورک قائم کرنا۔ 
توقعات کے برعکس معاشی، ثقافتی اور سماجی حالات۔ 
امتیازی سلوک اور تعصب کا سامنا کرنے کا امکانات۔ 
 

لہذا، ایسے زندگی بدلنے والے قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو مکمل احتیاط سے سوچنے اور فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور آپ کو اس نئے ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس میں آپ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کچھ سوالات جو آپ کو اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے۔

کیا میں بیرونی ملک رہنے کے لئے تیار ہوں؟ 
ویزا کے طریقہ کار، نئی زبان، ثقافت، معاشرتی اقدار، زندگی گزارنے کی لاگت، آب و ہوا ، لمبے عرصے کیلئے اپنے خاندان اور دوستوں سے دور رہنے کے بارے میں سوچیں۔ 
کیا میں تمام طریقہ کار سے واقف ہوں؟ 
ویزا کی درخواست کا عمل، سفر، اور رہائش کے انتظامات؟ 
کیا میرے پاس کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کیلئے زبان کی ضروری مہارت ہے؟ 
کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ بیرون ملک جانے کے بجائے میں آن لائن تعلیم حاصل کروں یا کام کروں؟ 
 

کیا معلومات مددگار تھی؟
10
-2